21 دسمبر 2015 - 16:13
سعودی عرب عالمی دھشتگردی کی فنڈنگ کر رہا ہے: جرمن قانون ساز

جرمنی کے ایک قانون سازنے کہاہے کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں دنیا کے مختلف ممالک اس لئے متحدنہیں ہیں کیونکہ امریکہ اوریورپی یونین کا دیرینہ اتحادی سعودی عرب عالمی دہشتگردی کی فنڈنگ کررہاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمنی کے سینئر قانون ساز ’’سہراواگین نیکٹہ ‘‘نے روسیاون ٹیلی ویژن کی ایک ڈاکومنٹری میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دنیا کے مختلف ممالک اس لئے متحد نہیں ہیں  کیونکہ امریکہ اور یورپی یونین کا دیرینہ اتحادی سعودی عرب عالمی دہشتگردی کی فنڈنگ کر رہاہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کوئی دہشتگرد تنظیم نہیں لیکن دہشتگرد گروہ کو وجود میں لانے کا اصلی مالی معاون اور اسکے باوجود یہ ملک امریکہ اور یورپی یونین کے اہم اتحادیوں میں شمارہوتاہے ۔

انہوں نےکہاک ہ واشنگٹن اوریورپی حکومتوں کو حکومت ریاض کےساتھ اپنے سبھی تعلقات منقطع کرنے چاہئے ۔

یادرہےکہ گذشتہ ہفتے سعودی عرب کہ جس پر عالمی دہشتگردی کی حمایت کا الزام ہے نے داعش دہشتگردگروہ کے مقابلے میں اسلامی فوجی اتحادتشکیل دینے کا اعلان کیا ۔

سعودی عرب کے مطابق دہشتگردی کے خلاف تشکیل پانے والے اسلامی فوجی اتحاد میں 34 اسلامی ممالک شامل ہیں اوراس اسلامی فوجی اتحا دکا ہیڈکواٹرریاض میں ہوگا۔

سعودی عرب نے دہشتگردی کا مقابلہ کرنےکیلئے ایسی حالت میں اسلامی فوجی اتحا دقائم کرنے کا اعلان کیاہے کہ یہ ملک عراق اورشام میں قطر،ترکی اورامریکہ کے تعاون سے دہشتگردگرہوں کی بھرپور مالی اسلحہ جاتی امدادکررہاہے اوراس سے دہشتگردی کےتئیں ریاض حکومت کی دوغلی پالیسی ظاہرہوتی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲